17 دسمبر، 2024، 10:46 PM

اگر دشمن رکاوٹیں ختم کرے تو جنگ بندی معاہدہ اور قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہے، حماس

اگر دشمن رکاوٹیں ختم کرے تو جنگ بندی معاہدہ اور قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہے، حماس

حماس نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت رکاوٹیں ختم کر دے تو جنگ بندی معاہدہ اور قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری اور مصری ثالثوں کی نگرانی میں آج صیہونی فریق کے ساتھ سنجیدہ اور مثبت مذاکرات ہوئے۔

 اگر قابض رجیم نئی شرائط کا اظہار کرنا بند کر دے تو جنگ بندی معاہدہ اور قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے روئٹرز نے بعض ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا کہ آنے والے دنوں میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

News ID 1928873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha